پشارو(آئی پی ایس) دلہ زاک روڈ پر نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے خواجہ سراء سید البشرعرف شہناز کو قتل کردیا ۔
ملزم واردات کے بعدفرارہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی کے بعد خواجہ سراء پراچانک فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔خواجہ سراء کی شناخت سید البشر عرف شہنازکے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق علاقے شبقدر سے ہے ۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔