پاکستانخیبر پختونخواہ

سیلابی صورتحال ،افسران کی چھٹیاں منسوخ

پشاور (آئی پی ایس)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائڈنگ کی اطلاعات کے پیش نظر ڈویژن کے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں (TMA, NHA, PKHA, PHA, Irrigation)کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اپنے اپنے ڈیوٹی سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے ۔کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بارش کے باعث سیلابی اور ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود ندی نالوں میں پانی کے بہاو اور سطع پر مسلسل نگرانی رکھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو کسی بھی مکمنہ خطرے سے بروقت باخبر رکھا جائے ۔ تمام ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔ اور متعلقہ ادارے ہیوی میشنری کو الرٹ رکھے جبکہ سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے اور تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شاہراوں کی بحالی کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker