خیبر پختونخواہ

ڈیرہ ،سیلابی پانی داخل ہونے کی اطلاع پر ریسکیو1122 ٹیمیں پہنچ گئیں

 

ڈیرہ(آئی پی ایس) تحصیل پرواہ کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کی اطلاع پر ریسکیو1122 ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،ڈیرہ؛تحصیل پرواہ میں چشمہ2 شوگر ملز اور اسکے آس پاس سیلابی پانی آنے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی خصوصی ہدایات کےمطابق ریسکیو 1122 ڈیرہ کی دو ٹیمیں ایک تحصیل پہاڑپور اور دوسری تحصیل پرواہ پہنچ گئی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد امدادی کروائیاں شروع کر دی گئیں۔ڈیرہ؛ دونوں ٹیموں کے پاس ڈی واٹرنگ پمپس، کشتیاں ، لائف بوائے سمیت ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے جدید آلات موجود ہیں جنکے کے ذریعے ریسکیو1122 ٹیمیں، ریسکیو اور ریکوری کا عمل سر انجام دیں گے ۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے متھرا شگئی ہندکیان قلعہ ۔وزیر جہانگیر پورہ۔تخت آباد ۔جوگنی ۔باڈی کورونہ۔ سمیت کئی علاقوں میں درمیانی درجے کا سیلاب امڈ آیا ہے صبح سات بجے سے سیلاب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے خدشہ ہے شام تک سیلاب کی پانی سے کچی آبادی کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے مقامی افراد نے صبح سے میئر پشاور کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور تحصیل ناظم حاجی فرید سمیت کئی زمہ دار افراد کو آگاہ کردیا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی ایک مقامات پر حفاظتی بند بنالیے تھے تاہم سیلاب میں مسلسل اضافہ کے باعث تین مقامات پر حفاظتی بند بھی اس میں بہہ گئے ہیں ۔پہلے سے انتظامیہ نے ورسک ڈیم کے سپیل کھول دئیے گئے ہیں جبک دوسری جانب افغانستان اور قبائلی علاقوں میں رات گئے سے مسلسل بارش سے پانی نے مذکور علاقوں کے طرف رخ کیا ہے جس کے لۓ ہنگامی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker