پاکستانخیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان گن مینوں سمیت لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گھس گئے

 

پشاور(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قوائدضوابط کی خلاف ورزی،آصف خان کی اپنے گن مینوں کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال آمد،سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آصف خان نگہداشت وارڈ بھی گن مینوں کے ہمراہ دیکھے جاسکتے ہے۔

 

ترجمان ایل ار ایچ محمد عاصم نے بتایا کہ ایل ار ایچ ہسپتال اور خصوصا نگہداشت وارڈ میں اسلحہ لیجانے پر پابندی ہے،متعلقہ ایم پی اے کے ساتھ تعاون کیا اور انکے خلاف کاروائی نہیں کی۔

 

معاملے پر وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے موقف دیا کہ رکن اسمبلی کا گن مین عیادت کے وقت ویڈیو بنا رہا تھا،جو پالیسی کےخلاف ہے، ایم پی اے آصف کا کہنا ہے کہ گن مین نے آئی سی یو میں ٹیکنیشن اور ڈاکٹروں کو دھکے بھی دیے، مریض کی عیادت پر آئی سی یو کی ٹیکنیشن نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، محکمہ صحت کو ٹویٹس کے ذریعے چلایا جا رہا ہے صوبائی وزیر کواس سے متعلق اگاہ بھی کیا،لیکن شنوائی نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker