اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی،فواد چوہدری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ ن لیگ کی حکمت عملی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا۔

 

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے جبکہ فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے، سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح ن لیگ پر صادق آتا ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker