پاکستانخیبر پختونخواہ

بارشوں نے خیبرپختونخوا ہ میں تباہی مچا دی ،نقصانات کی رپورٹ جاری

 

‎پشاور(آئی پی ایس)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افرادذخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 23 مکانات کوجزوی جبکہ 14 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا جبکہ چترال کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ٹریفک ہو گئی تھی۔

 

چترال اور دیگر اضلاع میں روڈ پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی آئی خان کی ضلعی انتظامیہ ریونیو فیلڈ اسٹاف کے ساتھ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے،وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرتمام ادارےالرٹ ہے اورپی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پررہنے کی ہدایت کی ہے۔.

 

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بحاؤ کو مونیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے۔پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے اورہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کےلئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے -ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker