
اسلام آباد (آئی پی ایس )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے احکا ما ت کی روشنی میں ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر نے مرکزی جامعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس کا دورہ کیااور محرم الحرام کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی،دورے کے دوران ایس ایس پی ٹریفک، ایس ایس پی انو سٹی گیشن ، ایس پی سٹی زون ، اے سی سٹی زون دیگر افسران ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایس یس پی آپریشنز نے گزشتہ روز سینئر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی ا مام بارگاہ اثنا عشری جی سکس سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس برآمد ہو نے والا جلو س اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا
ایس ایس پی آپریشنز نے سیکیورٹی انتظامات کومزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جلوس کے مقررہ کردہ راستوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جا ئیں،برآمد ہونے والے جلوس کے فرنٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سرچنگ، جلوس کی نگرانی سیف سٹی کیمروں،سمارٹ کار،ڈرون کیمروں اور ویڈیو سرویلینس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کر کے داخل ہو نے دیا جا ئے ، جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں کو خاردار تاروں کی مدد سے بند کیا جا ئے گا ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر ٹریفک کے بہاکویقینی بنانے کے لئے اس سلسلہ میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیاہے ۔