اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

مرکزی تنظیم تاجران کا معاشی صورتحال پر ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے تاجر عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا تاجر جن مشکلات شکار ہے اسکے مقابلے کیلئے ملک بھر کے تاجروں و صنعتکاروں کا متحد اور منظم ھو کر تحریک شروع کرنا ناگزیر ہو چکا۔

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز سیاسی و معاشی وطور پر انتہائی مشکلات کا شکار ہے ،ڈالرکی اونچی اڑان اور روپے کی قیمت مسلسل گرنے کے سبب اس ایک سال میں پاکستان پر قرض تین گناہ بڑھ گیا ہے اسکے تمام تر منفی اثرات ملک کی صنعت و تجارت پر پڑے ھیں اور آئندہ مزید پڑیں گے ۔جس کے نتیجے میں ھوشربا مہنگائی کے بوجھ کو عوام برداشت نہیں کر سکیں گے لیکن حکمرانوں اور سیاست دانوں کو اسکی قطعی پرواہ نہیں۔کاشف چوھدری نے کہا آئی ایم ایف سے ایک بلین ڈالر قرض لینے کیلئے حکمرانوں نے پوری قوم کوپریشان کر رکھا ہے اور ایسی ایسی شرائط تسلیم کر لی ھیں جو ہماری خود مختاری کیلئے سوالیہ نشان ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان نیازی کی ہو یا، شہباز شریف کی دونوں نے ملک و قوم کوآئی ایم ایف کی غلامی میں دے رکھاہے۔ بجلی کی قیمت میں بمعہ سیلز ٹیکس ساڑھے9روپے فی یونٹ اضافے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اس اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر ملک میں صنعت وتجارت کا شعبہ تباہ اور بے روزگاری و مہنگائی میں ہونے والا طوفانی اضافہ کوئی بھی حکومت کنٹرول نہیں کرسکے گی کاشف چوھدری نے پالیسی میکروں کی مفاد پرستانہ پالیسیوں ،حکمرانوں کی چپ سادھنے، تاجروں اور عوام کو بند گلی میں دھکیلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مایوس اور خوف زدہ ہے ۔ حکمرانوں کی طفل تسلیاں عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اگر اس گے آگے بندھ نہ باندھا گیا تو ملک میں بے روزگاری کاآنے والا سیلاب حکومت سمیت سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker