اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں کورونا کی شرح 3 فیصد تک برقرار ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 23 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔