اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اے سی انڈسٹریل ایریا کاپمزمیں اوور چارجنگ پر کینٹین کا معائنہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریااوید ارشاد بھٹی نے اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال کی کنٹین کا معائنہ کیا،پمز ہسپتال کی کنٹین میں صفائی ستھرائی قائم نہ رکھنے اوراوور چارجنگ کرنے پر دو ملازمین کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کراچی کمپنی منتقل کر دیا گیا

پمز ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو معتدد شکایات موصول ہوئی تھیں،ضلعی انتظامیہ مفاد پرست عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

دوسری طرف عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی کنٹین میں چیک ہرتال کرنے اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker