اسلام آباداہم خبریں

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بارشوں اور ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد-ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت بارشوں اور ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے اجلاس، ایم سی آئی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، انوائرنمنٹ، ڈبلیو ایچ او اور اسلام آباد انتظامیہ کے نمائندوں کی شرکت ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی عرفان نواز میمن نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی جگہ جگہ جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لاروا افزائش کا باعث بنتا ہے۔اسلام آبادضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا تدارک کے حوالے سے نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ ڈ ینگی لاروا بڑھنے کے خدشے کے پیش نظراس سلسلے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی جگہ پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ ہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔ ہر شہری کا فرض ہے کہ گھر اور باہر گلیوں کو صاف رکھے۔ ضلع کی سطح پرڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔ اسی طرح تحصیل کی سطح پر تحصیل ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی بنائے جائے گی۔ ا سی کی ٹیموں کی مانیٹرنگ کے میکانزم کو بہتر بنانے کے ہدایات ۔ ڈیلی بیسز پر سوشل موبلائزرز کو مزید فعال کریں ۔ نشیبی علاقوں پر زیادہ فوکس کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker