اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پرالیکشن کمیشن خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کاشف چوہدری کو نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ کاشف چوہدری کی سپریم کورٹ میں بھی اپیل خارج ہوگئی۔

ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker