اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں جلسے کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو نوٹس جاری کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker