ٹیکنالوجی

سام سنگ نے رنگوں کی دائریمیں نئی مصنوعات کی تاریخ واضح کردی

سیول(آئی پی ایس) سام سنگ نے اپنی مارکیٹنگ کے لیے تخلیقی انداز استعمال کیا ہے اور اسی طرح دو روز قبل فولڈیبل گیلکسی فون کے لیے ایک ٹیزر جاری کرنے کے بعد اب رنگ برنگی دائروں میں اپنی اگلی مصنوعات کی تاریخ جاری کی ہے جو 10 اگست ہے۔ایک تصویر میں حروف، اعداد، اور علامات کا مجموعہ دکھایا گیا ہے۔

 

 

دوسری تصویر میں رنگ برنگے دائرے نمایاں ہیں۔ اب سب الفاظ کو ملائیے تو تیسری تصویر میں جاکر معلوم ہوگا کہ یہ تاریخ 081022 یعنی 10 اگست 2022 ہے۔اس تاریخ کی خبر سب سے پہلے ٹیکنالوجی مخبر ایون بلیس اپنے ٹوئٹر میں دی ہے ۔ اس سے قبل وہ کہہ چکے تھے کہ 10 اگست کو ہی سام سنگ اپنے فولڈیبل زیڈ فور فون کو فروخت کیلیے پیش کرے گا۔ اس طرح پہلی تصویر کے اوپر لکھا گیا ہے کہ ایک بہت بڑی شے کب آئے گی؟ اس کا جواب اگلی دو تصاویر میں معموں کی شکل میں دیا گیا ہے۔ اس طرح تین تصاویر مل کر پراڈکٹ لانچنگ کی تاریخ ظاہر کرتی ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخرکونسی بڑی شے ہے جو سام سنگ لانا چاہتا ہے؟ تجزیہ کاروں کے مطابق فولڈیبل فون اور اسمارٹ واچ لانچ کی جائیں گی۔ ان میں گیلکسی فولڈ فور اور گیلکسی فلپ فور نامی فون ہوں گے اور گیلکسی واچ کے دو ماڈل یعنی واچ 5 اورپرو بھی پیش کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker