اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ :رانا ثنا اللہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی رانا ثنا اللہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج ہی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر جسٹس اعجازالاحسن کی معاونت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اوروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker