اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد چل بسے

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 2.78 رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker