
اسلام آباد (آئی پی ایس )عوام کی سہولت کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا بڑا اقدام ، گاڑیوں کی تصدیق کیلئے اسلام آباد پولیس کے ڈیٹا بیس کو ایکسائز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کے مطابق عام لوگوں کی سہولت اور وقت کے ضیاع سے بچنے کیلئے ہم نے گاڑیوں کی تصدیق کی رپورٹ شروع کرکے اسلام آباد پولیس کے ڈیٹا بیس کو ایکسائز کے ساتھ ضم کر دیا ہے ، شہری اب ایکسائز آفس میں گاڑیوں کی تصدیق کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔