
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے محکمہ خوراک کی ٹیم اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کے ایف سی ، بٹ کراہی، حاجی ریسٹورنٹ، گوجرانوالہ ریسٹورنٹ اور لاہور ریسٹورنٹ ایف 10مرکز کو چیک کیا تاکہ حفظان صحت کے معیارات اور کھانے کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
حفظان صحت کے معیارات کی سنگین خلاف ورزی پر 1 ریسٹورنٹ سیل اور جرمانہ عائد کیا گیا۔