اہم خبریںعلاقائی

جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر گرفتار

پشاور (آئی پی ایس ) پشاور میں جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے افغان مسافر کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانزیب شانورے نامی افغان مسافر نے پشاور سے لندن سفر کے لیے پاسپورٹ دکھایا

شک کی بنا پر امیگریشن مسافرکو شفٹ انچارج کے پاس ریفر کیا گیا۔شفٹ انچارج سلمی جان نے ملزم کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker