اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی ورچوئل ملاقات ہوئی ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر نے کرونا کے خلاف حکومت کے سٹریٹجک اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے خلاف پسماندہ آبادیوں میں بڑی کامیابی سے کوویڈ کی ویکسینیشن کی، پاکستان میں 87 فی صد اہل آبادی کی ویکسینیشن تاریخی کامیابی ہے ۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،پاکستانی حکومت تمام آبادی میں 70 فی صد کی جلد ویکسینیشن کیلئے پر عزم ہے ،بچوں کی ویکسینیشن کیلئے امریکی تعاون اور امداد سے پانچ سے گیارہ سالہ بچوں کو کرونا وائرس سے بچاو میں مدد ملے گی،پاکستان کے سرحدی علاقوں میں صحت کے خدمات کے نظام کی مضبوطی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،پاکستان آیندہ ہفتے شروع ہونے والی صحت بارے دوطرفہ بات چیت کا منظر ہے ،بالمشافہ ملاقاتوں میں صحت کے شعبہ میں باہمی تعاوں کے نیے دور کا اغاز ہو گا ،موجودہ حکومت صحت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔