پنجاب

عبدالحکیم،پولیس اور ایلیٹ فورس پر حملہ ،ایس ایچ او سمیت6اہلکار زخمی

 

عبدالحکیم (آئی پی ایس)عبدالحکیم کے علاقے اوڈ کالونی میں پولیس اور ایلیٹ فورس پر حملہ ،ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عبدالحکیم پولیس نے شادی کی تقریب میں فحش گانوں پر ڈانس کی اطلاع پر اوڈ کالونی چھاپہ مارا ۔

عبدالحکیم ڈانس پارٹی میں شریک دلہا کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے پولیس اور ایلیٹ فورس پر دھاوا بول دیا ۔عبدالحکیم حملہ آوروں نے سرکاری گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کر ڈالی ۔پولیس کے مطابق عبدالحکیم ایس ایچ او سمیت زخمی اہلکاروں کو رولر ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم منتقل کردیا گیا ۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے بھاری نفری عبدالحکیم پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker