کوئٹہ(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کچھ حصوں میں بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خضدار، قلات، لسبیلہ، خاران، مکران، تربت، پنجگور، آواران، جیونی اور گوادر میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجگور میں 15، تربت اور لسبیلہ میں 10 ملی میٹر، گوادر میں 9، پسنی میں 6، جیونی اور بارکھان میں 2 اور خضدار میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
سیلاب کے بعد کوئٹہ، قلات، خضدار، آواران، تربت، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، لسبیلہ، چمن، کوہلو اور دیگر اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔