
اسلام آباد(آئی پی ایس )ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین تنویر نوشاہی نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام روٹس کی ٹرانسپورٹ کو فی الفور کرایہ نامہ جاری کریں کیونکہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہیں کئے ہیں ۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بہت زیادہ ہے کرائے بھی انتہائی زیادہ کر دیئے گئے ہیں ۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے کرائے کم نہیں کئے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ویگن اور پبلک ٹرانسپورٹ والے کے پاس کرایہ نامہ نہیں ہیں جس سے آئے روز مسافروں اورڈرائیوروں میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام روٹس کی پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کرایہ نامہ جاری کریں تاکہ عوام لڑائی جھگڑوں سے بچ سکیں ۔





