اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی پولیس نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی،تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات اور سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے ۔کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker