اہم خبریںپنجاب

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، چوہدری اسلم ڈھلوں

 پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سیکرٹری فنانس چوہدری اسلم ڈھلوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،عمران خان نے کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کر دیا،پنجاب کی باشعور عوام نے الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا 17جولائی کو صرف رسمی کارروائی ہو گی،انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے پی ٹی آئی کی یقینی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کوئی غیر آئینی کام کیا تو پاکستان سمیت دنیا بھر سے سخت ردعمل آئے گا ،سازش کے تحت بننے والی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،سازش میں ملوث تمام کرداروں کو عوام کے سامنے جواب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں،ایمپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker