اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے، 4 ماہ بعد ایک ہی روز سب سے زیادہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔