اسلام آباداہم خبریں

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد روانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSRelief) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی امداد سے لدے ( 285 ٹن ضروری اشیائے خوردونوش کے ٹرک بلوچستان روانہ کر دیے ۔3000 فوڈ پیکج بلوچستان کے 6 اضلاع لسبیلہ،خضدار،کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں رہنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مقامی حکومت بلوچستان کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکج سے 21000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker