اسلام آباد

مشتبہ ڈینگی لاروا میں اضافہ ،ڈی سی اسلام آباد نے اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں مشتبہ ڈینگی لاروا میں اضافہ ہورہا ہے وہاں پر ٹیموں کو مزید فعال کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکی زیر صدارت ہفتہ وار ڈینگی رابطہ اجلاس ہوا جس میں ڈی سی کوڈینگی تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربریفنگ دی گئی،

 

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، لائیو سٹاک، ڈبلیو ایچ او اور اسلام آباد انتظامیہ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ اداروں نےڈینگی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور ڈینگی تدارک کے لئے کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ،دیہی اور شہری علاقوں کی جامع رپورٹ پیش کی گئی ۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے پانی جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لاروا میں اضافہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ جن علاقوں میں مشتبہ ڈینگی لاروا میں اضافہ ہورہا ہے وہاں پر ٹیموں کو مزید فعال کیا جائے۔ ڈی سی نے بہتر کارکردگی کے لئے ٹیموں میں اضافے کی ہدایات کردی۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی اس حوالے سے انڈرائیڈ بیسڈ تربیت بھی کی جا رہی ہے،لوگوں کو آگاہی کے بارے میں کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے،لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مسجدوں میں اعلانات کے ذریعے بھی آگاہی دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker