
لاہور (آئی پی ایس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ صبا قمر کا لالی ووڈ کی اداکارہ میرا کے بیان پر ردِعمل سامنے آگیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحواں سے بات چیت کا سیشن ’لیٹس ٹاک‘ رکھا، جس کے دوران ایک مداح نے ان سے اداکارہ میرا کے متنازع بیان کے حوالے سے سوال کیا کہ اس بارے میں ان کا کیا کہنا ہے۔
جس پر صبا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویٹ واٹ (?Wait What)، ساتھ ہی انہوں نے شرمندگی اور حیرت کو ظاہر کرتے ہوئے دو ایموجی بھی بنائے ہیں۔