خیبر پختونخواہ

ہیومین ریسورس اینڈ فنانشل ریگولیشنز 2022 کی منظوری

 

پشاور(آئی پی ایس)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت "سینٹر آف ایکسیلنس برائے کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم” کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بورڈ کے تحت ہیومین ریسورس اینڈ فنانشل ریگولیشنز 2022 کی منظوری دی گئی۔سنٹر کو فعال بنانے کے لیے مطلوبہ سٹاف کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلی نے سنٹر کو جلد فعال بنانے کے لیے تیز رفتار اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت ایک خوشحال اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔یہ سنٹر پرتشدد سرگرمیوں اور رویوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker