پشاور(آئی پی ایس)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید کے دن سے لاپتہ چار پاکستانی طلبہ کی بحفاظت یونیورسٹی واپسی، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری سے کابل میں لاپتا چار پاکستانی طلبہ کے والدین کا رابطہ۔
تفصیلات کےمطابق ساجد حسین طوری نے کہاکہ والدین نے بتایا کہ انکا کابل میں اپنے بچوں سے رابطہ ہوا جو بحفاظت یونیورسٹیاں پہنچ گئے،چار پاکستانی طلبہ عید کے دن سے لاپتا تھے جو کل رات واپس اپنے یونیورسٹیاں پہنچے،تعاون پر تمام متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساجد طوری کا کہنا تھا کہ طلباء کی بازیابی میں پاکستانی وزارت خارجہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔لاپتہ طلبہ کے والدین نے کہا کہ وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا معاملہ افغان حکام و دیگر کے ساتھ اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں،وفاقی وزیر ساجد طوری کی انتھک کوششوں سے بچے بحفاظت اپنی یونیورسٹیوں کو واپس پہنچ گئے۔