لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں آج رات بادل جم کر برسنے کا امکان ہے، سلسلہ اٹھارہ جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
لاہور شہر اور گردونواح میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب شاہدرہ میں بارش کے سبب چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی،افسوسناک واقعہ شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت ستر سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی۔ گھر میں بزرگ میاں بیوی اور ان کی بیٹی رہائش پذیر تھی۔ شوہر نماز پڑھنے گیاتو چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گارڈر اور ٹی آر کی بنی تھی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات پھر بارش برسنے کی پیش گوئی کر دی جو مزید 3 روز 18 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔