اسلام آباد (آئی پی ایس) کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی، مزید 779 افراد وبا کا شکار ہو گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 99 کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 779افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.53 فیصدرہی۔این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیاہے کہ ملک میں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 2 اموات ہوئیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق مہلک وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے تھے اور 390 افراد وبا میں مبتلا ہوئے جبکہ آج کورونا کیسز میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تقریبا دگنا ہے جو قابل تشویش ہے۔