
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے میں گریڈ 18اور گریڈ 17کے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد گوندل جو تعیناتی کے منتظر تھے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایوان صدر تعینات کر دیا گیا،گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشرف شاہد کو ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایوان صدر سے ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی سائوتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔