پشاور(آئی پی ایس)پی ڈی ایم اے نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق حا لیہ بارشوں کے نتجے میں نو افراد جاں بحق اوردو افرادذخمی ہوئے،کرک میں ایک شخص شاٹ سرکٹ کے نتیجے میں جاں بحق ہوا۔ جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر20 مکانات کو جزوی جبکہ 10 گھروں کومکمل نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پرتمام ادارےالرٹ ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کوفوری امدادی کاروائیاں کرنے کی ہد ایات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائے۔نوشہرہ،صوابی ،ٹانک اورباجوڑکے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔اس وقت کرک کےمختلف علاقوں میں سیلابی ریلے( نچلی سطح) گزررہے ہیں۔
کرک میں ٹیمیں فیلڈمیں موجود ہیں اور پانی کے اخراج میں مصروف عمل ہے۔ کرک کی ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں علاقوں میں موجود ہیں اور ریلیف/ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہے،ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کےلئے میڈیکل ٹیموں متحرک ہیں۔بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور سپرے کروایا جارہا ہے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے۔پی ڈی ایم اےنے 11 جولائی کوتما م اضلا ع کو مراسلہ کیا تھا جس میں با رشوں اور طغیانی کی پیش گوئی اورپیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جا ری کی تھی۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔