پشاور(آئی پی ایس)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،پشاور میں درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ڈی آئی خان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 اور بنوں میں 34 ڈگری سنٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، دیر، کوہستان، بونیر،بنوں،مردان،پشاور،کرم، نوشہرہ میں بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہری پور،مانسہرہ،ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔