پشاور(آئی پی ایس)پشاور تھانہ متنی کی حدود میں فائرنگ سے فرنٹیئرکانسٹیبلری کا اہلکار شہید ہو گیا ،ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب جبکہ پولیس نے ملزموں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اہلکار کی پڑوسیوں کے ساتھ ایک ہفتہ پہلے زبانی ٹکرار ہوئی تھی،پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔