
اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن سے سیلاب کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم کی ملاقات ۔اسلام آباد میں فلڈسے بچنے کے کئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا۔بالخصوص ایچ 13اسلام آباد میں زیر آب آنے والے علاقے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔مکانوں اور عمارتوں کی بیسمنٹس کو بارش کے پانی سے نقصان سے بچایا جاسکے۔جن گلیوں میں پانی کی نکاسی نہیں تھی ان پرگٹر پر جالی والے ڈھکن لگا دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق آئندہ بارشوں کے نقصان سے بچا ئوکے لئے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ نقصان سے بچنے کے لئے لوگ اس سلسلے میں ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں





