بین الاقوامی

چین سری لنکا میں بہتری کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں

سری لنکا کو خوراک اور ادویات سمیت ہنگامی انسانی امداد فراہم کی گئی ہے، وزارت خا رجہ
بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ چین کو سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجز پر ہمدردی ہے اور سری لنکا کو خوراک اور ادویات سمیت ہنگامی انسانی امداد فراہم کی گئی ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ایک پر یس بر یفنگ میں تر جمان نے کہا کہ چین نے مرکزی حکومت، مقامی حکومتوں اور دوستانہ تنظیموں جیسے چینلز کے ذریعے سری لنکا میں زندگی کے تمام شعبوں کو امداد کی مختلف کھیپیں بھی فراہم کی ہیں۔ چین سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق مدد کی فراہمی جاری رکھے گا اور سری لنکا کی اقتصادی بحالی اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ جہاں تک سری لنکا پر چین کے قرضوں کا تعلق ہے تو چین سری لنکا کے ساتھ گفت و شنید اور مناسب حل تلاش کرنے کے لیے متعلقہ مالیاتی اداروں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم سری لنکا میں حالیہ مشکلات سے نمٹنے، قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker