
مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ،حکومت پنجاب کی طرف سے بہارہ کہو سے مری کے لیے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق بس سروس عیدالاضحی کے موقع پر 3 دن کے لیے چلے گی، سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی، مسافروں کو 100 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ چارج کیا جائے، فیملیز کو ترجیح بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائے گی، سروس سے مری میں ٹریفک میں کمی آئے گی، سروس میں سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔





