اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی عیدالاضحی پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی زیر صدارت عیدالاضحی پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور تمام اسسٹنٹ کمشنر زنے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحی پر ٹریفک کی روانی کے بارے میں اس دفعہ بھی خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،مسجدوں ،تفریحی پارکوں اور عبادتگاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں،بہارہ کہو،فیصل مسجد، مری ، لیک ویو پارک پیر سوہا وہ روڈپر ٹریفک کی فلو کیلئے زیادہ نفری تعینات کی جائے،منڈی مویشیاں کے قریب گاڑیاں روڈ پر پارک نہیں ہونی چاہئیں

اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہونگے، کسی بھی جگہ ٹریفک بلاک ہونے پر فوری ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، عید الاضحی پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اس سلسلے میں ایم سی آئی اور سی ڈی اے عملہ بھی اسسٹنٹ کمشنر کے زیر نگرانی عملہ دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker