اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر /رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیزاسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایات پر ڈپٹی رجسٹرار کامران چیمہ نے ای الیون سیکٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ای الیون کے علاقے سے گزرنے والے نالوں کی صفائی اور چوڑائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ای الیون سیکٹر میں تمام سوسائٹیز کو پہلے ہی نالوں کی صفائی اور اردگرد تجاوزات کو ختم کر نے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر رجسٹرار کا کہنا تھا کہ علاقے میں کافی حد تک کام مکمل کیا جا چکا ہے۔