اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید نو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 165 کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران تیئس ہزار ایک سو پچیس ٹیسٹ کئے گئے۔ آٹھ سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ سات سات فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ایک سو پینسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز موصولہ اعدادوشمار کے مطابق صرف ایک شخص مہلک وائرس کا شکار ہوا تھا تاہم این آئی ایچ نے آج 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق اموات میں بڑے اضافے کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔