اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

عمران خان کے گھر کے قریب دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) تھانہ بنی گالا کی حدود میں دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،فائرنگ سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے پاس آپسی تنازع پر ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ولید نامی شخص زخمی، مضروب کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گولی مارنے والے شخص کا نام مثل خان ہے جو کہ لکی مروت کا رہائشی ہے ،گولی مارنے والا شخص کی عمران خان کیمپ کی جانب راہِ فرار، ایس ایچ او بنی گالہ کی کیمپ میں جاننے کی کوشش پر اجازت نہ ملی، کیمپ سکیورٹی نہ مثل خان کو پکڑ کے حوالے پولیس کر دیا، گولی مارنے والے شخص کی گاڑی تا حال کیمپ میں موجود ،گاڑی حوالے پولیس نہ کی گئی، تفتیش جاری ہے جلد ہی حقائق کا پتا لگا لیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker