اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام ہاسنگ سوسائیٹیز کو مون سون سیزن میں بارش سے بچا ئوکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ تمام ہاسنگ سوسائیٹیز پچاس لائف جیکٹس اورچھ واٹر پمپ کی دستیابی کو یقینی بنائیں، سوسائیٹیز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سوسائیٹیز میں سے گزرنے والے نالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، نالوں کے ارد گرد تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے ، یہ اقدامات بارشوں سے ہونیوالینقصانات سے بچنے کے لئے کئے جا رہے ہیں، رجسٹرار آفس کی طرف سے تمام سوسائیٹیز کو خط لکھے جا چکے ہیں ۔