اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وزیر داخلہ کے حکم پر سیف سٹی اسلام آباد کے دائرہ کار کو بڑھانے کا عمل شروع

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور وفاقی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات پر سیف سٹی اسلام آباد کے دائرہ کار کو بڑھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں 400کیمرے ماہ اگست میں فعال کر دئیے جائیں گے، سیف سٹی کے تحت ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو بھی بحال کر کے ای چالان سسٹم دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن اور وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ خان کے خصوصی احکامات پر سیف سٹی اسلام آبادکے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے اور پہلے مرحلے میں 400کیمرے ماہ اگست میں فعال کر دئیے جائیں گے ۔

اسی طرح ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کو بھی دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے ای چالان بھی کئے جائیں گے ۔ اس حوالے سے ڈرائیور حضرات کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ۔ زیادہ چالان ہونے پر ٹریفک لائسنس بھی منسوخ کئے جائیں گے ۔ اسی طرح سیف سٹی پر مشکوک اور چوری شدہ گاڑیوں کی نشاندہی کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے جس سے ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس تمام عمل کی نگرانی ڈی جی سیف سٹی رومیل اکرم کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker