کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،بھارت کی تنزلی پاکستان نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا

 

لاہور(آئی پی ایس) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن پر انٹری دے دی جب کہ سلواوور ریٹ پر پوائنٹس کی کٹوتی نے بھارت کو تنزلی پر مجبور کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 378رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے سیریز 2-2سے برابر کرلی، اسی کے ساتھ بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کے 2قیمتی پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی،سلو اوور ریٹ کی وجہ سے مہمان سائیڈ پر 2پوائنٹس کی پنالٹی ہوئی،کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ بھی ہوا، اس وجہ سے پاکستان کو تیسری پوزیشن پرقبضہ جمانے کا موقع مل گیا،اس میچ میں فیلڈ امپائر علیم ڈار اور رچرڈ کیٹل برو، تھرڈ امپائر ماریس اراسمس ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا (77.78 )پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، جنوبی افریقہ (71.43) دوسرے، پاکستان (52.38 )تیسرے، بھارت (52.08 )چوتھے، ویسٹ انڈیز (50 )پانچویں، سری لنکا (47.62 )چھٹے، انگلینڈ(33.33)ساتویں، نیوزی لینڈ(25.93 )آٹھویں اور بنگلہ دیش (13.33 )پرسنٹیج پوائنٹس کیساتھ نویں نمبر پر ہے۔

پاکستان نے ابھی تک 3میچز جیتے، 2میں شکست ہوئی اور اتنے ہی ڈرا کیے،رواں ماہ دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کیخلاف فتوحات ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر بناسکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker