پشاور(آئی پی ایس)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے۔وزیراعلی محمود خان نے سنئیر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کی گرفتاری بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا یہ عمل آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے، یہ آزادی صحافت پر کھلم کھلا حملہ ہے، یہ طرز عمل جمہوریت کے لیے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔محمود خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوئی جبکہ عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔