اسلام آباداہم خبریں

وزیر اعلی گلگت کا کوہ پیما شہروز کاشف کے نانگاپربت پر پھنس جانے کا نوٹس

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کا ننگاپربت پر پھنس جانے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے ننگاپربت پر پھنس جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیلاب کی صورتحال اور پھنسے کوہ پیماں کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے فوری طور پر محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker