اسلام آباد-یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام پہلے جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے کیا, جاب فیسٹیول میں چالیس کے قریب نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں نے شرکت کی اور طالب علموں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریحان یونس نے کہا کہ صنعتی اور تعلیمی اداروں کے مابین قریبی تعاون سے ہی ملک ترقی کر سکتاہے۔ایسی سرگرمیوں سے طالب علموں کے لیے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی ملتا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی کاکہنا تھا کہ تعلیم کو عملی زندگی میں استعمال لائے بغیر ہم آ گے نہیں بڑھ سکتے۔ یونیورسٹی طلبہ کے کیریئر گروتھ کے لئے اسطرح کی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ایاز قیصر , ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اطہر عظیم، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جاب فیسٹول میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔